منتخب کالم

   حکومت بلدیاتی انتخابات جلد کروائے / فیصل شامی


 اسلام و علیکم پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے جی  دوستوں یقینا خوشی کی خبر ہے کہ موجودہ حکومت کو مسند اقتدار پہ فائز ہوئے ایک سال مکمل ہو چکا اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی جو ہے وہ سب کی نگاہوں کے سامنے ہی ہے اور حکومت خاص کر پنجاب حکومت نے تو ایک سال میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا یقینا پنجاب کی نئی وزیراعلی جو کہ مریم نواز ہیں اہلیان پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں اور ان کو پنجاب کی ماں جیسا عظیم درجہ بھی مل چکا لیکن تاحال حکومت کی طرف سے  نئے بلدیاتی انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا اور نئے بلدیاتی انتخابات نا ہونے سے عوام یقینا  پریشان ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ نچلی سطح تک عوامی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی انتخابات بہت ضروری ہیں اسی طرح سے  بلدیاتی  ادارے اور بلدیاتی نمائندے بھی ضروری ہیں۔بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہو ئے  طویل مدت گزر چکی لیکن تاحال حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی جس سے عوام میں مایوسی پھیلتی صاف دکھائی دیتی ہے اور بہت سے حکومت مخالفین کا یہ کہنا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی شاید حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں شکست کا ڈر ہو لیکن چند روز قبل قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کا بیان سامنے آیا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کی جائیں اور کارکنوں سے رابطہ کرتے ہوئے ناراض کارکنان کو راضی کیا جائے اور افواہیں  تو یہ بھی سننے کو مل رہی ہیں کہ شاید حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے راضی ہوجائے اور  بلدیاتی انتخابات اگر ہو گئے تو یقینا عوام کے لئے خوشی کی خبر ہو گی، تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے  آیا حکومت بلدیاتی انتخابات کروا کے نچلی سطح تک   عوامی مسائل کے حل کے لئے قدم اٹھائے گی یا پھر بلدیاتی انتخابات عوام کے لئے سہانا سپناہی بن کے رہ جائینگے تو فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن ہمارے بہت سے دوستوں کا کہنا ہے کہ حکومت جلد از جلد عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروائے اور عوام کا دل جیت لے۔ تو بہر حال اجازت چاہتے ہیں دوستو آپ سے تو ملتے ہیں جلد اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے