fbpx
منتخب کالم

      پنجاب اسمبلی کی اصلاحات کیلئے سپیکر ملک احمد خان کا اہم کردار/

پنجاب اسمبلی کی اصلاحات اور جمہوری ترقی میں ایک نئی روح پھونکنے کی داستان اسپیکر ملک محمد احمد خان کی قیادت سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ اصلاحات نہ صرف پاکستان کے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنیں بلکہ عالمی سطح پر بھی پنجاب اسمبلی کو ایک مثالی ادارے کے طور پر پیش کیا گیا۔کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) کے تازہ ترین نیوز لیٹر میں پنجاب اسمبلی کی شاندار اصلاحات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے شفافیت، احتساب اور عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم اقدامات کئے۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں نہ صرف اسمبلی کی کارکردگی میں بہتری آئی بلکہ خواتین اور اقلیتوں کو بھی بااختیار بنایا گیا۔ اصلاحات کے ذریعے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں کو غیر معمولی خود مختاری دی گئی جو جمہوری نظام میں حکومت کے احتساب اور شفافیت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اسپیکر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کمیٹیاں بغیر کسی دباؤ کے عوامی مسائل پر کام کریں اور اپنی سفارشات کو مؤثر طریقے سے نافذ کروائیں۔خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے ایک انقلابی قدم کے طور پر ہر کمیٹی میں دو خواتین ارکان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ، خواتین پارلیمانی کاؤکس قائم کی گئی تاکہ خواتین کی قانون سازی میں شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اقلیتوں کے مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے اقلیتی کاؤکس کا قیام عمل میں آیا، جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام اقلیتی گروہوں کی آواز اسمبلی میں سنائی دے۔قانون سازی کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے عوامی سماعتوں اور ماہرین کی گواہی کو شامل کیا گیا، جس سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا اور قانون سازی کے معیار میں بہتری آئی۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے عوامی شرکت کو ایک اہم اصول بنایا جو جمہوری نظام میں حقیقی نمائندگی کا بنیادی عنصر ہے۔یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی نے جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان اصلاحات نے نہ صرف پنجاب اسمبلی کو پاکستان کی سب سے مؤثر اسمبلی بنایا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی پہچان کروائی۔سی پی اے کی جانب سے ان اصلاحات کو تسلیم کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان کی بصیرت افروز قیادت نے اسمبلی کو ایک مثالی ادارہ بنایا ہے۔ ان کی اصلاحاتی سوچ اور عوام دوست اقدامات نے جمہوریت کو نئی زندگی دی ہے۔ یہ اقدامات صرف ایک شروعات ہیں، جو پاکستان میں جمہوری ترقی کی ایک شاندار بنیاد رکھ رہے ہیں۔یہ اصلاحات اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ جب قیادت دیانتدار اور ویژنری ہو تو وہ عوامی مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہے۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی نے یہ ثابت کر دیا کہ جمہوری نظام میں شفافیت اور احتساب ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے