fbpx
منتخب کالم

  معزز عدالت کا فیصلہ  / یونس باٹھ


 تازہ تازہ خبر ملی ہے کہ معزز عدالت سپریم  کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کامحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دیدیے اور کہا کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی حقدار ہے، پی ٹی آئی 15 روز میں مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست فراہم کرے۔ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور پی ٹی آئی قرار دیدیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل آئین کے مطابق مخصوص نشستیں نہیں لے سکتی، سنی اتحاد کونسل نے 2024 کا الیکشن نہیں لڑا۔ یہ معزز عدالت کا فیصلہ تھا اور معز زعدالت کی طرف سے جب یہ فیصلہ  سامنے آیا تو  میدان سیاست میں گویا طوفان سا برپا ہو گیا اور کپتان جو جیل میں ہیں انکے لئے اور انکے ساتھیوں کیلئے خوشی کی خبر  ہے کہ معزز عدالت کی طرف سے جناب کپتان کی جماعت کو مخصوص نشستوں کے لئے اہل قرار دے دیا ہے یقینا  کپتان کے لئے خوشی کی خبر ہے جنکی جماعت کے امیدواروں نے الیکشن لڑا اور وہ بھی انتخابی نشان کے بغیر الیکشن کمیشن کی طرف سے جناب کپتان کی جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازعہ قرار دے کے بلے کے نشان سے محروم کر دیا تھا لیکن اسکے باوجود بھی پی ٹی آئی آزاد امیدواران کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے کے ملک کی پہلی بڑی سیاسی جماعت کے طور سے سامنے آئی لیکن مخلوط حکومت بننے کی وجہ سے جناب کپتان کی جماعت کے منتخب شدہ اراکین کو حکومت سے محروم ہونا پڑا اور ایک لمبی لڑائی کے بعد جناب کپتان مخصوص نشستوں کے لئے اہل ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ خوشی کی بات ہے کہ حکمران جماعتوں نے بھی معزز عدالت کے حکم کو سر خم تسلیم کر لیا اور اب دیکھتے ہیں کہ میدان سیاست میں مزید کیا ہو گا اور پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں حاصل ہو گئیں تو صورتحال کیا ہو گی اور حکومت کے لئے کس قسم کی پریشانی کا باعث بنے گی یہ بات بھی وقت ہی بتائے گاور معزز عدالت کے فیصلے کے بعد اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے اور آپ بھی ہماری طرح وقت کا انتظار کریں لیکن ہمیں دیں اجازت ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے