fbpx
خبریں

’میں رنبیر کپور نہیں ہوں‘ جے دیپ اہلاوت نے ایسا کیوں کہا؟/ اردو ورثہ

بالی ووڈ اداکار جے دیپ اہلاوت نے انڈسٹری نیپوٹزم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جے دیپ اہلاوت فلم ’مہاراج‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس میں عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ڈیبیو کررہے ہیں۔

جے دیپ اہلاوت نے رنبیر کپور اور ورون دھون جیسے اسٹار کڈز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ رنبیر کپور ہے اور کسی کو گمان ہو کہ وہ صرف اسٹار کڈ ہے اس لیے اچھا اداکار ہے اس برہم میں مت رہنا۔‘

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’وہ باہر سے آتا تب بھی وہ رنبیر کپور بنتا، میں دوسرا رنبیر کپور نہیں ہوں میں پہلا جے دیپ اہلاوت ہوں۔‘

واضح رہے کہ فلم ’مہاراج‘ میں عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ڈیبیو کررہے ہیں، فلم کو نیٹ فلکس پر 14 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

 فلم ساز آدیتیہ چوپڑا کو ’مہاراج‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ نیٹ فلکس اسے دنیا بھر کی سامعین تک پہنچائے گی۔

مہاراج کی شوٹنگ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوئی تھی جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارتھ پی ملہوترا نے انجام دیے ہیں۔

فلم کی کہانی 1862 میں برٹش انڈیا میں رونما ہونے والے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے، جنید خان فلم میں صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک بااثر شخصیت کے سامنے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے