کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ: بلوچستان حکومت/ اردو ورثہ
بلوچستان میں حکام کے مطابق کالعدم عسکریت پسند بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان پیش آیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں مزید بتایا ہے کہ ’پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم فی الحال واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘
دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ’سبی اور بولان کی حدود میں ٹنل نمبر 8 کے قریب پیرو کنری کے مقام پر مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا ہے۔‘
لیویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’حملے اور فائرنگ سے انجن ڈرایئور سمیت تین مسافر زخمی ہوئے ہیں۔‘
اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔