خبریں

پاکستان اور ازبکستان کا سالانہ دوطرفہ تجارت کا حجم دو ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق/ اردو ورثہ

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بدھ کو تاشقند میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر شوکت ضیایوف کی موجودگی میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو ازبکستان کے دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچے تھے۔

اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور تاشقند کے میئر نے ’لاہور اور تاشقند کے درمیان‘ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزا فری سفر، ملٹری انٹیلی جنس، انٹرنل افیئرز، پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ اور سفارت کاروں کی ٹریننگ کے شعبوں میں دو طرفہ معاہدوں کا تبادلہ کیا ہے۔

اس کے بعد وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ازبکستان کی نیشنل انفارمیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے دونوں ممالک کی نیوز ایجنسیز کے درمیان تعاون کے معاہدے کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان حکومتوں کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی ہوئے۔

اس تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو تاشقند کے کانفریس سینٹر پہنچے جہاں ازبکستان نے صدر شوکت ضیایوف نے ان کا استقبال کیا۔

وہاں پہنچنے پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کے بعد ازبکستان کے صدر شوکت ضیایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت کا حجم دو ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ازبکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاشقند اور لاہور کے درمیان پروازیں دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات طویل تاریخ رکھتے ہیں اور درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے