خبریں

غزہ: حماس چھ جبکہ اسرائیل چھ سو سے زائد فلسطینی قیدی رہا کرے گا/ اردو ورثہ

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتے کو مزید قیدیوں کا تبادلہ ہونا ہے، جس میں غزہ سے چھ مزید اسرائیلیوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ چھ قیدی، فائر بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے 33 افراد کے آخری گروپ کا حصہ ہیں۔

حماس نے ہفتے کو رہا کیے جانے والے قیدیوں کے نام اسرائیل کو فراہم کر دیے ہیں۔

ان میں چار افراد 27 سالہ ایلیا کوہن، 40 سالہ طال شوہام، 22 سالہ عومر شم طوف، اور 23 سالہ عومر ونکرٹ، 36 سالہ ہشام السید اور 39 سالہ آورہ منگیستو شامل ہیں۔

جواباً، اسرائیل 602 فلسطینی قیدیوں اور زیر حراست افراد کو رہا کرنے والا ہے۔

حماس نے فائر بندی کے پہلے مرحلے کے دوران اسرائیل کی جیلوں میں موجود تقریباً 2000 قیدیوں اور زیر حراست فلسطینیوں کے بدلے 33 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل غزہ میں فائر بندی معاہدے کے تحت گذشتہ ہفتے کو قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں حماس نے تین اسرائیلیوں جبکہ اسرائیل نے تقریباً 369 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں کو بسوں کے ذریعے خان یونس پہنچایا گیا تھا، جہاں انہوں نے پرجوش ہجوم کے سامنے فتح کے نشان بنائے۔

فلسطینی قیدیوں کے کلب ایڈوکیسی گروپ کے مطابق اسرائیل کو جارحیت کے دوران حراست میں لیے گئے 333 فلسطینیوں کے علاوہ عمر قید کی سزا پانے والے 36 قیدیوں کو رہا کرنا تھا، جن میں سے 24 کو فائربندی کی شرائط کے تحت ملک بدر کیا جانا تھا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے