خبریں

مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملی، پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسے کا اعلان/ اردو ورثہ

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آٹھ فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے صوابی میں ’بڑا جلسہ‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے چھ فروری کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ فروری میں شہر میں ہونے والے اہم ایونٹس، جن میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی بھی شامل ہے، کے پیش نظر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ جلسہ آٹھ فروری 2024 کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر منعقد کیا جانا تھا، جنہیں تحریک انصاف کے رہنما ’دھاندلی زدہ‘ قرار دیتے ہیں۔

عمران خان نے گذشتہ ماہ اپنی جماعت کے رہنماؤں اور حامیوں سے کہا تھا کہ آٹھ  فروری کو ’یومِ سیاہ‘ کے طور پر منایا جائے اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کر کے گذشتہ سال کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی تناظر میں پی ٹی آئی نے لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہفتے کو جلسے کی اجازت بھی طلب کی تھی۔

جلسے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے ترجمان زلفی بخاری نے کہا کہ یہ فیصلہ کوئی غیر متوقع نہیں۔

انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’پاکستان میں اب کسی بھی قسم کی آزادی باقی نہیں رہی۔‘

ایک الگ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں ’بڑا جلسہ‘ کرے گی۔

 پی ٹی آئی نے پاکستان کے دیگر علاقوں سے اپنے حامیوں کو صوابی پہنچنے کی اپیل کی۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’آٹھ فروری 2025 کو ہم نے یوم سیاہ کے طور پر منانا ہے۔ یہ وہ دن ہے، جب آپ کے قیمتی ووٹوں کو چرایا گیا۔‘

عمر ایوب نے اپنے حامیوں اور کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آٹھ فروری کو ’صوابی کے مقام پر دن دو بجے پہنچیں اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔‘

گذشتہ برس ہونے والے عام انتخابات ملک بھر میں موبائل نیٹ ورکس کی بندش اور تاخیر سے جاری ہونے والے نتائج کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہے۔

تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

تاہم اس وقت کی نگران حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

امریکی ایوانِ نمائندگان اور کئی یورپی ممالک نے بھی اسلام آباد سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دھاندلی کے ان الزامات کی تحقیقات کرے لیکن پاکستانی حکومت نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
New currency notes in Pakistan پاکستانی کرنسی نوٹوں کا نیا ڈیزائن شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر کل سندھ میں عام تعطیل
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے