fbpx
خبریں

پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب ’مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک‘/ اردو ورثہ

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) کی مشہور سفری سہولیات کی ایپلی کیشن ’ویگو‘ کے مطابق سعودی عرب پاکستانیوں میں مقبول ترین سفری مقامات میں سے ایک ہے جبکہ ہر سال مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

سعودی عرب اپنے وژن 2030 کے تحت مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب ہزاروں پاکستانیوں کے لیے ایک پسندیدہ مقام ہے جو ہر سال مذہبی فرائض کے لیے مملکت کا سفر کرتے ہیں، خاص طور پر رمضان کے مہینے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقدس مقامات کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

معروف سفری موبائل ایپلیکیشن ’ویگو‘حال ہی میں پاکستان میں صارفین کے لیے آن لائن ٹریول ایجنٹ پلیٹ فارم یا سفری سہولیات ’بک آن ویگو‘ کے نام سے متعارف کرا رہی ہے۔

ویگو کے مطابق پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب ایک مشہور سیاحتی چوائس ہے اور اس بات کی ضامن مسافروں کی تعداد میں سو فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں اس کی حکمت عملی میں پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم 2025) میں شریک ہونا شامل ہے۔

پی ٹی ایم پاکستان کے اہم تریم سفری اور سیاحتی ایونٹس میں سے ایک ہے جو اس وقت کراچی میں جاری ہے، اور سعودی ٹورازم اتھارٹی اس سال کی تقریب میں بطور ٹائٹل پارٹنر شرکت کر رہی ہے۔

سفری کمپنی نے پاکستان میں اپنے سہولیات کے پھیلاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ویگو کی تمام ایپس، ویب سائٹس، اور پلیٹ فارمز پر براہ راست ’ویگو پر پروازوں‘ اور ہوٹلوں کی بکنگ کر سکتے ہیں۔

’یہ اضافہ پاکستانی مسافروں کی ضروریات کے مطابق ایک آسان، اور ہم آہنگ بکنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی کے چیف فلائٹس آفیسر (سی ای او) ڈین وکس نے اس موقعے پر کہا کہ ’ویگو پر اندرون ملک پروازوں کی سرچ میں سال بہ سال 120 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اور سعودی عرب 100 فیصد سے زیادہ سالانہ اضافے کے ساتھ پاکستانی مسافروں کے پسندیدہ بین الاقوامی مقامات میں سے ایک ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحتی سروسز پاکستان سے ٹریول ایجنسی لائسنس کے کامیاب حصول کے بعد سے کمپنی کا سفر جاری ہے۔

پاکستان ٹریول مارٹ 2025 میں، ویگو اپنے ایوارڈ یافتہ مارکیٹ پلیس کی نمائش کرے گا، جو ویگو پلیٹ فارم پر بکنگ کے بہتر فوائد کو اجاگر کرے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپ سے بکنگ میں محفوظ ادائیگی کے اختیارات، اور پاکستانی مارکیٹ کے لیے تیار کردہ خصوصی سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ کم لاگت والی ایئر لائنز، معروف ہوٹل چینز، اور مقامی رہائش فراہم کرنے والے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بیان میں کہا گیا کہ بک آن ویگو اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے خصوصی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی بکنگ کرنے والے مسافروں کو ایک جی بی مفت ڈیٹا کے ساتھ ایک مفت ای سم بھی پیش کر رہا ہے۔

ویگو کا کہنا ہے کہ وہ ‘مسافروں کو زیادہ انتخاب اور سہولت کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔ صارفین کو مقامی اور عالمی سپلائرز کے وسیع نیٹ ورک میں قیمتوں اور اختیارات کا موازنہ کرنے کے قابل بنا کر، ویگو نے سفری خریداری کے تجربے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔‘

سعودی حکام کے مطابق مملکت میں 25 لاکھ سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں۔ پاکستانی مذہبی فریضوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سیاحت اور کاروبار کی غرض سے بھی سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔

دوسری جانب بحیرہ احمر کے کنارے مستقبل کے شہر نیوم جیسے منصوبوں کی بدولت سعودی عرب میں سیاحوں کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے