fbpx
خبریں

2 دنوں کے دوران فوجی کارروائیوں میں 23 شدت پسندوں کی اموات: پاکستان فوج/ اردو ورثہ

پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 شدت پسندوں کی اموات ہوئی ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ہفتے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع قلات میں شدت پسندوں کے ہاتھوں 18 فوجی اہلکاروں کی موت کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبے بھر میں شدت پسندوں کے صفائے کے لیے متعدد آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

بیان کے مطابق یکم فروری کو ضلع ہرنائی میں کیے جانے والے ایسے ہی ایک آپریشن میں فوجیوں نے شدت پسندوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 عسکریت پسندوں کی اموات ہوئیں اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

اس سے قبل 31 جنوری، یکم فروری کی رات کو ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں شدت پسندوں کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران 12 عسکریت پسندوں کی اموات ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں گذشتہ 34 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 23 شدت پسندوں کا صفایا کیا گیا۔

پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے صفائے کے لیے کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ’اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان اور پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

ہفتے کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورت حال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی جس میں سینیئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی تھی۔

آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی جو شدت پسندوں کی کارروائی میں گذشتہ روز جان سے گئے تھے۔

آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ میں زخمی فوجیوں کی عیادت بھی کی تھی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جو اپنے غیر ملکی آقاؤں کے دہشت گرد پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں، کچھ بھی کریں، انہیں مسلح افواج سے شکست ہی ملے گی۔‘

انہوں نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان فوج نے ہفتے کو ایک بیان میں بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں 18 فوجی اہلکار جان سے گئے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے