fbpx
خبریں

خیبرپختونخوا: فوجی کارروائیوں میں 10 عسکریت پسند مارے گئے/ اردو ورثہ

پاکستان فوج کے مطابق خیبرپختونخوا میں جمعرات اور جمعے کو سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کی شام جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ضلع شمالی وزیرستان میں بھی چار مختلف واقعات میں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ عسکریت پسند مارے گئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے ’اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف عسکریت پسندی کی متعدد کارروائیوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے خلاف بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔‘

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے عسکریت پسندی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے