fbpx
خبریں

امریکہ سیاست کی آڑ میں ہماری ایٹمی صلاحیت کو نشانہ بنانا چاہتا ہے: بلاول بھٹو/ اردو ورثہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی طاقتوں، بالخصوص امریکہ پر پاکستان کی سیاست میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد ’ہم سے ہماری ایٹمی طاقت چھیننا‘ ہے۔

ضلع لاڑکانہ کے گاؤں گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا: ’ہمیں ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ سیاست کو ایک طرف کرنا ہو گا۔‘  

بلاول کا مزید کہنا تھا: ’وہ ہمارے اثاثوں کو بدنیتی کی نظر سے دیکھ رہے ہیں اور آپ کی طاقت کو چھیننے کے لیے کسی بھی بہانے کا سہارا لیں گے۔‘

امریکی محکمہ خارجہ نے 18 دسمبر کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق پابندیاں عائد کیں، جن کے تحت ان چار اداروں کو نشانہ بنایا گیا، جن کے بارے میں اس نے الزام لگایا تھا کہ وہ اس طرح کے ہتھیاروں کے پھیلاؤ یا ترسیل میں حصہ لے رہے ہیں۔

پابندیاں عائد کیے جانے کے اگلے ہی روز وائٹ ہاؤس کے سینیئر اہلکار جون فائنر نے ملک پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں کو ترقی دینے کا الزام لگایا، جو بالآخر اسے امریکہ سمیت جنوبی ایشیا سے باہر اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دے سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا: ’میں پوری دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب تک پیپلز پارٹی موجود ہے، ہم اس وقت تک زندہ رہیں گے۔ اپنی ایٹمی طاقت یا میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘

پی پی پی کے چیئرمین نے غیر ملکی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’اس مقصد کے حصول کے لیے اہم فیصلے اتفاق رائے سے کیے جائیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینل کے حوالے سے، جنہوں نے حال ہی میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی جیل سے رہائی کا مطالبہ کیا ہے، بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ان بیانات کو پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے ’بہانے‘ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک بہانے کے طور پر ہماری اندرونی سیاست پر تبصرہ کر رہے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ ’انہیں انسانی حقوق یا قیدیوں کی پروا نہیں ہے۔ عمران خان ایک بہانہ ہے، ان کا واحد ہدف ہمارا ایٹمی پروگرام ہے۔‘

پی پی پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو واضح کرنا چاہیے کہ ان کی پارٹی کے اراکین ’شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرف سے دی گئی میزائل ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں ہیں۔‘

بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم عمران خان کا حالہ دیے بغیر سوال اٹھایا کہ ’وہ تمہارے حقوق کے لیے کیوں بول رہا ہے؟‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کے خلاف کھڑے ہونے‘ پر پی ٹی آئی کی مذمت کی جانا چاہیے۔

ساتھ ہی بلاول نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی پارٹی ایسی حکومتوں کے لیے ’لابی بنا رہی ہے‘ جن کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے