fbpx
خبریں

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع: سٹیٹ بینک پاکستان/ اردو ورثہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو ’سہارا‘ دینے کے لیے اپنے تین ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ریاض کی جانب سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پانچ دسمبر 2024 کو مرکزی بینک میں جمع اپنے تین ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کر دی ہے۔‘

مذکورہ رقم پاکستان کے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی جانب سے ’پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی اور ملک کی اقتصادی ترقی اور شرح نمو بڑھانے میں مدد ملے گی‘۔

سعودی فنڈ کے ساتھ ابتدائی طور پر تین ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ معاہدے پر 2021 میں دستخط کیے گئے تھے اور اس کے بعد 2022 اور 2023 میں اسے رول اوور کیا گیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ قلیل عرصے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن میں سے سات کو معاہدوں کی شکل دی جا چکی ہے۔

ان معاہدوں کی مجموعی مالیت 560 ملین ڈالر ہے، جو پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ہے جو دونوں رہنماؤں کے درمیان چھ ماہ میں پانچویں ملاقات تھی۔

ریاض میں ون واٹر سمٹ کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کے ایوان وزیر اعظم کے مطابق دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے