fbpx
خبریں

پاکستان کی تیسرے ون ڈے میں 99 رنز اور سیریز میں 1-2 سے فتح/ اردو ورثہ

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں میزبان زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے زمبابوے کو کامران غلام کی سنچری اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت 304 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کامران غلام مین آف دا میچ قرار پائے۔

اس ہدف کے تعاقب میں پوری میزبان ٹیم 204 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بلاوایو میں کھیلے جانے والے میچ میں اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے پراعتماد آغاز کیا اور 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز صائم ایوب تھے جنہوں نے 31 رنز بنائے۔

ان کے بعد کامران غلام آئے اور عبداللہ شفیق کے ساتھ ٹیم کا مجموعی سکور 112 رنز تک پہنچایا۔

عبداللہ شفیق 50 رنز کی عمدہ اننگز کے بعد آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام نے ایک روزہ میچ کی اپنی پہلے سینچری سکور کی اور خود داد وصول کی۔ انہوں نے 99 گیندوں میں 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے 37 اور سلمان آغا نے 30 رنز بنائے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یوں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگاروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ موزاربانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جیتنے کے لیے 304 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 204 رنز پر آؤٹ ہوگئی، کریگ ایروائن 51 رنز، بنائے جبکہ برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24، 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، عامر جمال اور حارث رؤف نے 2،2 جب کہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آخری ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور دوسرے میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا تھا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے