fbpx
خبریں

جاپان: ’ذہنی تناؤ کم‘ کرنے کے لیے ایک ہزار گھروں میں گھسنے والا شخص گرفتار/ اردو ورثہ

جاپان کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر تناؤ دور کرنے کے لیے ایک ہزار گھروں میں غیر قانونی طور پر زبردستی داخل ہو گیا تھا۔

پولیس نے بدھ کو کہا ہے کہ انہوں نے مذکورہ شخص کو ایک ہزار سے زائد گھروں میں گھسنے کا اعتراف کرنے پر گرفتار کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کے محکمے نے پیر کو جنوبی جاپان کے علاقے دازیفو میں ایک 37 سالہ شخص کو حراست میں لیا، جس پر شبہ تھا کہ وہ کسی کی ملکیت والی ایک جائیداد میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مینیچی شمبون اخبار نے اس شخص کے حوالے سے بتایا کہ ’دوسروں کے گھروں میں گھسنا میرا مشغلہ ہے اور میں نے ایسا ایک ہزار سے زائد بار کیا ہے۔‘

اخبار کے مطابق انہوں نے پولیس کو بتایا ’میں اس قدر پرجوش ہو جاتا ہوں کہ میری ہتھیلیاں پسینے سے بھیگ جاتی ہیں، یہ سوچتے ہوئے کہ کوئی مجھے پکڑے گا یا نہیں، اور اس سے میرا کچھ سٹریس کم ہو جاتا ہے۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے