fbpx
خبریںکھیل و تفریح

جیسوال کی سینچری اور بمراہ کی بولنگ، انڈیا کی آسٹریلیا کے خلاف جیت

پرتھ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو بورڈر گواسکر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

پرتھ میں انڈیا نے پیر کو آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے خاتمے سے پہلے ہی آسٹریلیا کو ہرا دیا۔

اگرچہ فیصلہ تو دوسرے دن ہی رقم ہو گیا تھا جب آسٹریلیا کی مضبوط اور توانا ٹیم صرف 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور نوجوان انڈین اوپنر یشسوی جیسوال کی دوسری اننگز میں کمال مہارت اور بہادری سے بھرپور بیٹنگ نے آسٹریلیا کے تجربہ کار بولنگ اٹیک کے پرخچے اڑا دیے تھے۔

انڈیا کی ٹیم جو چند دن پہلے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے گھر میں تین ٹیسٹ کی سیریز کے تمام میچ ہار گئی تھی، اس کے آسٹریلیا پہنچنے سے پہلے ہی اس کو آسٹریلیا میں بھی ٹف ٹائم ملنے کی پیش گوئی کی جا رہی تھی۔

انڈیا نے اب تک آسٹریلیا میں 54 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے پرتھ ٹیست ملا کر دس میں جیت ہوئی ہے۔ پرتھ میں انڈیا کی یہ پہلی جیت ہے۔

انڈیا کی جیت کا سہرا جیسوال کی بیٹنگ کے علاوہ عارضی کپتان جسپریت بمراہ کے سر ہے جنہوں نے شاندار بولنگ کی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز جیسوال صفر پر آؤٹ ہوئے اور پھر لائن لگ گئی۔  بمشکل تمام ٹیم 150 رنز بنا سکی جس میں ٹیل اینڈرز کا ہاتھ تھا۔  لیکن انڈین بولنگ نے اس پچ پر موجود باؤنس کو کینگروز سے زیادہ بہتر استعمال کیا۔

جسپریت بمراہ کی بولنگ نے کیویز کی بیٹنگ کو تتر بتر کر دیا۔ عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، سٹیون سمتھ اور لابوشین جیسے بلے بازوں کے لیے بمراہ کی بولنگ کو روکنا تقریبا ناممکن ہو گیا اور پوری ٹیم محض 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

انڈیا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو توقع تھی کہ پہلی اننگز کی طرح کینگرو بولنگ ایک دفعہ پھر انڈین بیٹنگ پر حاوی ہوں گے لیکن ایسا نہ ہوا۔ بائیس سالہ جیسوال نے دوسری اننگز میں 161 رنز کی تاریخی اور فاتحانہ اننگز کھیلی۔

کے ایل راہول کے ساتھ 201 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر انہوں نے جیت کے راستہ کی بنیاد رکھی۔

ان کے علاوہ کافی عرصے سے  سینچری نہ کر پانے والے وراٹ کوہلی بھی اپنی 30ویں سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ وہ اس سینچری کے ساتھ کیرئیر میں 100 سنچریوں کے مالک بن گئے۔

انڈیا نے دوسری اننگز میں 487 رنز پر اننگز ڈیکلئیر کی تو میچ میں دو دن سے زیادہ کا وقت باقی تھا۔

اب آسٹریلیا کے سامنے 534 رنز کا پہاڑ سا ہدف اور دو دن کا وقت تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کینگروز کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن تھا، اوپنر نیتھن مک سوینی جو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے اننگز کی چوتھی گیند پر ہی بمراہ کا نشانہ بن گئے۔

لابوشین جیسا تجربہ کار بلے باز بھی بمراہ کو نہیں کھیل پایا اور صرف تین رنز پر وکٹ دے بیٹھا۔

کپتان پیٹ کمنز نے اس صورت حال میں خود بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا لیکن وہ سراج کی آؤٹ سوئنگ نہ سمجھ سکے اور آؤٹ ہو گئے۔ جب تیسرے دن کا سورج غروب ہونے لگا تو آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں سکور 12 رنز پر 3 وکٹ تھا۔

چوتھے دن آسٹریلیا نے کچھ مزاحمت کی لیکن ہدف کے قریب نہ پہنچ سکے۔ ٹریوس ہیڈ واحد بلے باز تھے جنہوں نے کوشش کی اور 89 رنز بنائے۔

آخر میں ایلن کیری نے کچھ مزاحمت کی لیکن ہرشت رانا کی ایک ان سوئنگ گیند نے انھیں 36 رنز پر بولڈ کردیا۔

آسٹریلیا اپنے ہی گھر میں 238 رنز پر آؤٹ ہو کر 295 رنز سے میچ ہار گیا۔

انڈیا کی طرف سے کپتان جسپریت بمراہ نے دونوں اننگز میں زبردست بولنگ کی اور مجموعی طور پر 8 وکٹ لیکر جیت حاصل کی۔

مزیدپڑھیں۔۔۔

Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے