fbpx
خبریں

پاکستان کا عازمین کے لیے حج موبائل ایپ کا آغاز/ اردو ورثہ

پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے اتوار کو ’پاک حج 2025‘ موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے تاکہ آئندہ سال عازمین حج کو رہنمائی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے آئندہ سال حج کے لیے پاکستان کے 179210 عازمین کا کوٹہ مختص کیا ہے۔ پیر کو پاکستان کے تقریباً 15 نامزد بینکوں نے حج 2025 کے لیے عازمین سے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

 

گذشتہ سال بھی پاکستانی عازمین نے اس ایپ کا استعمال کیا تھا، جو اینڈروائیڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب ہے، تاکہ حج کے بارے میں اہم معلومات اور اپڈیٹس حاصل کر سکیں۔

 

وزارتِ مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ ’حج عازمین کی آگاہی کے لیے پاک حج موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے۔ پاک حج ایپ کے ذریعے حج کے لیے درخواست جمع کروانے والوں کو مرحلہ وار آگاہ رکھا جائے گا۔‘

 

وزارت کے مطابق عازمین اس ایپ کے ذریعے اپنے حج تربیتی شیڈول، جن میں تاریخیں، اوقات اور مقامات شامل ہیں، دیکھ سکتے ہیں۔ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ ایپ پر پروازوں کی تفصیلات، پرواز کے نمبر، روانگی کے شہر، تاریخیں، اور آمد و روانگی کے اوقات بھی دستیاب ہیں۔

ایپ میں مکہ اور مدینہ کے مختلف مقامات اور راستوں کی معلومات بھی نقشوں کی مدد سے فراہم کی گئی ہیں۔

 

اس ماہ پاکستان کے وزیرِ مذہبی امور نے حج 2025 کی پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پہلی بار عازمین حج کو قسطوں میں ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔

 

حکومتی سکیم کے تحت حج درخواست کے ساتھ حج واجبات کی پہلی قسط جو دو لاکھ روپے  ہے، جمع کرانی ہو گی، جب کہ دوسری قسط، جو چار لاکھ روپے  ہے، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر جمع کرانی ہو گی۔ باقی رقم 10 فروری تک جمع کروانا ضروری ہو گا۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے