fbpx
خبریں

پاکستانی کھلاڑیوں نے زمبابوے کے خلاف ’اورنج کیپس‘ کیوں پہن رکھی ہیں؟/ اردو ورثہ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اتوار کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بلاوایو میں کھیلا جا رہے۔

بلاوایو میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت ہر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

 مگر شائقین کو اس وقت حیرت ہوئی جب پاکستان ٹیم سبز ٹوپیوں کی بجائے نارجنی ٹوپیاں پہنے میدان میں اترے۔

اس سے پہلے کے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیادہ بات ہوتی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں اس کی وضاحت کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ون ڈے میچ میں نارجنی ٹوپیاں زمبابوے میں کینسر سے متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پہنی ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل کئی ممالک میں بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے لیے کرکٹ میچوں میں پنک کیپس پہنے کھلاڑیوں کو دیکھا جاتا رہا ہے۔

آسٹریلیا، جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک میں بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے دن پر ہونے والے میچز میں پنک کیپس، وکٹیں اور کٹس بھی متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

پاکستان ٹیم حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد زمبابوے پہنچی ہے جہاں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں عامر جمال، حسیب اللہ اور فیصل اکرم ڈیبیو کر رہے ہیں۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے