fbpx
خبریں

کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر شدت پسندوں کی فائرنگ، 32 افراد قتل: پولیس/ اردو ورثہ

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پولیس کے مطابق بدھ کو پاڑہ چنار سے پشاور جانے والے مسافروں کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں 32 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لوئر کرم کے احمدی شمع پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں اوچت نامی علاقے میں پاڑہ چنار سے مسافر گاڑیوں کا قافلہ (سکیورٹی فورسز کی سکیورٹی میں جانے والی مسافر گاڑیاں) گزر رہی تھیں۔

ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ مسافر گاڑیوں کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں مجموعی طور پر 32 افراد جان سے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کے مطابق اس حملے میں مارے جانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں خود آپریشن کی جگہ پر موجود ہوں اور ابھی بھی ہم زخمیوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور نوعیت کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔‘

گذشتہ کچھ ہفتوں سے امن و امان کے ناقص صورت حال کی وجہ سے پاڑہ چنار سے مسافر گاڑیاں سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں گزرتی ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس قافلے میں شامل مختلف مسافر گاڑیوں کو پہلے سے ایک وقت بتایا جاتا ہے اور ٹل پاڑہ چنار روڈ کو استعمال کرتے ہوئے کانوائے میں مسافر گاڑیاں پاڑہ چنار سے پشاور یا دیگر علاقوں اور دیگر علاقوں سے پاڑہ چنار جاتی ہیں۔

اسی روڈ پر اس سے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جان سے گئے تھے۔

اس کے بعد ٹل پاڑہ چنار روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا لیکن تقریباً دو ہفتے پہلے پاڑہ چنار کی انجمن حسینیہ تنظیم کی سربراہی میں ایک احتجاجی مارچ کیا گیا تھا۔

اس احتجاج کے بعد اس روڈ پر قافلے کی شکل میں گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن باقی تمام ٹریفک کے لیے روڈ گذشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے بند ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے