fbpx
خبریں

پنجابی زبان انڈین اور پاکستانیوں کے لیے مختلف کیوں؟/ اردو ورثہ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جاری تین روزہ بین الاقوامی پنجابی کانفرنس میں شریک انڈین اور پاکستانی پنجابی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں پنجابی زبان کو الگ الگ انداز میں دیکھا جاتا ہے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈین پنجاب سے آئے نوجوانوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گھروں اور تعلیمی اداروں میں پنجابی زبان بولنا معمول سمجھا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وہاں بچپن سے ہی پنجابی بولنا یا سمجھنا عام بات ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ انڈین پنجاب میں پنجابی کلچر کو بھی ہر شعبے میں فروغ دیا جاتا ہے، یہاں (پاکستان میں) تو بھنگڑا بھی خالص پنجابی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور دونوں ممالک کے پنجاب میں مشہور ہے، تمام پنجابیوں کی اسے دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی پنجاب کے نوجوانوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں پنجابی زبان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری طرف تعلیمی اداروں اور گھروں میں پنجابی والدین کی ترجیح بچوں سے اردو بولنا اور سکھانا ہے وہ خود پنجابی بولتے ہیں لیکن بچوں کو اردو سکھاتے ہیں۔

’اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سکولوں میں اساتذہ بھی اردو یا انگریزی زبان میں بات کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اردو بولنے کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پنجاب میں اگر بچے پنجابی بولتے ہیں تو انہیں پینڈو سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ زبان کا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں پنجابی جگتیں اور گانے تو لوگوں کو اچھے لگتے ہیں لیکن عام طور پر یہ زبان اب دیہی علاقوں تک محدود ہوتی جارہی ہے۔‘

دونوں طرف بولی جانے والی پنجابی کے لب و لہجے بھی کافی مختلف ہیں اور اس زبان میں اردو اور انگریزی کے الفاظ زیادہ شامل ہوتے جا رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دونوں اطراف کے پنجاب میں 13 کروڑ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے، اسی لیے پنجابی فلموں اور ڈراموں کے دیکھنے والوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

پاکستانی پنجاب میں اس زبان کی ترویج و ترقی کے لیے گذشتہ سال سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی پنجابی کانفرنس کا انعقاد شروع کیا گیا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے