جنوبی افریقہ کے لیے 93 ٹیسٹ اور 125 ایک روزہ میچ کھیلنے والے تیز گنید باز ڈیل سٹین نے ایکس پر کرکٹ تاریخ کے سب سے خوبصورت بولنگ ایکشن کے حوالے سے سوال کیا جس پر کرکٹ شائقین نے بھرپور حصہ لیا۔
ڈیل سٹین نے جنوبی افریقہ کے لیے 93 ٹیسٹ میچوں 439 اور 125 ایک روزہ میچوں میں 196 وکٹیں حاصل کرنے بعد 31 اگست 2021 کو کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ حاصل کر لی۔
ڈیل سٹین جو خود اپنے خوبصورت بولنگ ایکشن اور سوئنگ گیند بازی کی وجہ سے مشہور تھے انہوں نے ایکس پر سوال کیا کہ’سب سے اچھا بولنگ ایکشن کس کا ہے؟‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈیل سٹین نے ایلن ڈونلڈ کے بولنگ ایکشن کو اپنا پسندیدہ ایکشن قرار دیا۔
ایلن ڈونلڈ بھی جنوبی افریقہ کے سابقہ کرکٹر ہیں جنہوں نے 72 ٹیسٹ میچوں میں 330 اور 164 ایک روزہ میچوں میں 272 وکٹیں حاصل کیں۔
ڈیل سٹین کے سوال پر 12 ہزار ایکس صارفین نے اپنے رائے کا اظہار کیا۔
کرکٹ شائقین نے اپنی اپنی پسند کا اظہار کیا جس میں کسی نے پاکستانی بولرز وسیم اکرم، عمران خان، شعیب اختر کا نام لیا تو کسی نے نیوزی لینڈ کے شین بانڈ، آسٹریلوی گیند باز گلین میگرا اور کسی ظہیر خان و دیگر کا نام لیا۔
گورو گلاٹی نے اپنی کا اظہار کرتے ہوئے شین بانڈ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔
ایکس صارف حسن نے سابق پاکستانی کپتان عمران خان کی تصویر لگا کر اپنے پسندیدہ بولنگ ایکشن کے بارے میں بتایا۔
انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایکس صارف شیو رجاواٹ نے سب سے خوبصورت بولنگ ایکشن میچل سٹارک کا قرار دیا۔
محمد ارسلان نے ڈیل سٹین ہی تصویر لگائی۔
ایکس صارف جنید نے لکھا کہ ’سطان آف سوئنگ وسیم اکرم‘
ساشنک انند نے چمندا واس کا بولنگ ایکشن سب خوبصورت قرار دیا۔