fbpx
خبریں

کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی: پی آئی اے/ اردو ورثہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی سے سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سستا اور بہتر سفر فراہم کرنا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ کرایہ اب 56 ہزار روپے بشمول ٹیکس، ہوگا۔ اسی طرح، دو طرفہ کرایہ 88 ہزار روپے بشمول ٹیکس، مقرر کیا گیا ہے۔ یہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور ان پر ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

مزید برآں، رعائتی کرایوں پر سفر کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔

اس سے قبل رواں سال جون میں قومی ایئر لائن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض، دمام اور القسیم جانے والے مسافروں کے لیے بھی 30 فیصد کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سکیم کے تحت  مسافروں نے 10 جون سے 18 جون تک رعایتی ٹکٹ حاصل کیے تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اے نے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر بھی اپنے ٹکٹ سستے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جشن آزادی کی خوشی میں کینیڈا اور اندرون ملک کی پروازوں کے کرایے بھی کم کیے گئے تھے۔

پاکستان سے کینیڈا اور اندرون ملک کے سفر کرنے والے مسافروں کو ٹکٹ کی خریداری پر 14 فیصد تک رعایت دی گئی تھی۔ اس سکیم کے تحت 14 اگست تک بک کرائے گئے ٹکٹ پر 14 نومبر تک سفر کیا جاسکتا ہے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے