fbpx
خبریں

اسرائیلی میڈیا کا شہریوں کی کراچی میں لینڈنگ کا دعویٰ، سول ایوی ایشن کا لاعلمی کا اظہار/ اردو ورثہ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی رات کو کراچی میں ایک بین الاقوامی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی جس میں اسرائیلی شہری بھی موجود تھے جب کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسرائیلیوں کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری جہاز سے نہیں اترا تھا۔ پاکستان کی ائیر پورٹس کا انتظام سنبھالنے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان سیف اللہ خان نے فلائی دبئی کی پرواز کی طبی بنیادوں پر ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی۔

تاہم انہوں نے پرواز میں اسرائیلی مسافروں کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز دبئی (متحدہ عرب امارات) سے براستہ بنکاک (تھائی لینڈ) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو جا رہی تھی، جب کراچی کے قریب بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران طیارے میں سوار ایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی نے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی۔

ترجمان کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر مسافر طیارے کے اترنے پر سول ایویشن اتھارٹی کی ٹیم نے مسافر خاتون کا معائنہ کیا لیکن اس وقت تک وہ انتقال کر چکی تھیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق سری لنکن مسافر کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ 

ائیرپورٹ پر تعینات وفاقی ہیلتھ افسر نے خاتون مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

خاتون مسافر کی میت کو فلائی دبئی کی اس فلائٹ سے اتار لیا گیا تھا اور بعدازاں ایک دوسرے طیارے کے ذریعے کراچی سے کولمبو روانہ کر دیا گیا۔

ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان سے طیارے میں اسرائیلی مسافر کی موجودگی سے متعلق دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں اس بات کا علم نہیں کہ طیارے میں اسرائیلی مسافر سوار  تھے یا نہیں۔‘

اسرائیلی میڈیا 

اسرائیلی میڈیا پر جاری ہونے والے اسرائیلی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہنگامی لینڈنگ کرنے والے طیارے میں دو اسرائیلی شہری روتیم یہود اور ایتائی روشٹین سورا تھے، جو ریزرو ڈیوٹی سے فارغ ہوئے تھے اور چھٹی پر سری لنکا جا رہے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان کے مطابق اسرائیل پاکستان کو ایک اعلیٰ خطرے والا ملک قرار دیتا ہے اور اپنے شہریوں کو پاکستان کی حدود میں داخلے سے منع کرتا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کراچی ائیر پورٹ پر اترنے والے طیارے میں سوار (اسرائیلی) مسافروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’جب تک ہم طیارے میں تھے، ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ انہوں نے ہمارے ساتھ کوئی دشمنی نہیں دکھائی۔ طبی ٹیمیں سب سے پہلے طیارے پر آئیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ پاکستانی جانتے تھے کہ ہم اسرائیلی ہیں۔ ہم خاموش بیٹھے رہے اور کچھ مختلف محسوس نہیں کیا۔‘

پاکستانی دفتر خارجہ

اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کی رات انڈپینڈنٹ اردو کی نامہ نگار قرۃ العین شیرازی کو بتایا کہ دبئی اور کولمبو کے درمیان چلنے والی فلائی دبئی کی پرواز نمبر 569 کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا تھا اور فلائٹ نے گذشتہ رات 11 بجے لینڈ کیا۔

ترجمان کے مطابق ’جہاز میں سوار سری لنکا سے تعلق رکھنے والی خاتون شہری کا ایک طبی ٹیم نے معائنہ کیا، جس کے بعد مسافر کو مردہ قرار دیتے ہوئے لاش کو طیارے سے اتار دیا گیا، جب کہ کوئی دوسرا مسافر جہاز سے نہیں اترا۔ اس کے بعد طیارہ پاکستان سے روانہ ہو گیا۔‘




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے