fbpx
خبریں

سائنس دانوں، ڈاکٹروں سمیت متعدد افراد کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان/ اردو ورثہ

سعودی عرب میں ایک شاہی فرمان کے مطابق مختلف شعبوں میں ملک کو فائدہ پہنچانے والے متعدد سائنس دانوں، ڈاکٹروں، محققین، انوویٹرز، کاروباری افراد اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو سعودی شہریت دی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت جن افراد کو شہریت دی گئی ہے انہوں نے قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور تکنیکی شعبوں میں ملک کو فائدہ پہنچایا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق یہ وژن 2030 کا ہی حصہ ہے جس کا مقصد پرکشش ماحول کو بڑھانا ہے جس کے ذریعے انسانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے اور ممتاز اور تخلیقی افراد کو راغب کیا جاسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مملکت کے اس منصوبے میں توسیع ہے جس میں غیرمعمولی مہارتوں کے حامل کے نمایاں اہلیت رکھنے والوں اور مالکان کو راغب کرنا ہے جو مملکت میں اقتصادی، صحت، ثقافتی، کھیلوں اور انوویٹرز کی ترقی کی کوششوں میں ایک معیاری اضافہ کر سکتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل 2021 میں بھی سعودی عرب میں شاہی فرمان کے ذریعے ایسے ہی متعدد نمایاں او غیرمعمولی افراد کو سعودی شہریت دی گئی تھی۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں سعودی عرب کی شہریت حاصل کرنے والوں میں متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے 27 افراد شامل تھے۔

ان 27 افراد میں نامور اسلامک سکالرز، ڈاکٹرز اور تعلیم کے شعبے کے ماہرین شامل تھے۔




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے